جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لاہور ائیرپورٹ فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت،حملے کیلئے کس نے بھیجا؟ گرفتار ملزمان نے اہم شخصیت کا نام لے لیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ائیرپورٹ فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت،حملے کیلئے کس نے بھیجا؟ گرفتار ملزمان نے اہم شخصیت کا نام لے لیا، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ واقعے میں گرفتار ملزمان نے تحقیقاتی اداروں کو بیان ریکارڈ کروا دیا، ملزمان کا کہنا ہے کہ انھیں قیصر بٹ نے زین کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔واضح رہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر

فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیاگیا،ملزم گرفتار،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، ملزم ٹیکسی میں سوار ہو کر ایئر پورٹ آیا تھا،ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا، لاہور ایئر پورٹ پر لاؤنج میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایئر پورٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔یاد رہے ڈیڑھ سال میں لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطاب نفیس جٹ اور زین جٹ جدہ سے آنے والی فلائٹ سے ا?ج صبح وطن واپس پہنچے تھے، تقریبا سوا دس بجے بین الاقوامی آمد کے لاؤنج کے باہر ان پر دو ملزمان ارشد اور شان نے انتہائی قریب سے گولیاں ماریں جس سے نفیس اور زین جٹ ہلاک ہو گئے۔گرفتار ملزمان کی جانب سے تفتیشی اداروں کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیصربٹ نے انہیں زین کو قتل کرنے کیلئے بھیجا۔ قیصربٹ پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما بابر بٹ کا بھائی ہے، بابر بٹ کو کچھ عرصہ پہلے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق قاتلوں نے دشمنی کی بنیاد پر نفیس اور زین کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 2017 میں درج ہونے والی بابر بٹ قتل کی ایف آئی آر میں عاطف جٹ، عرفان جٹ اور عاطی بٹ نامزد ملزمان ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…