جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کی تقریر کو مسلم لیگ (ن)پر خود کش حملہ قرار دے دیا گیا، حیران کن دعویٰ

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کو مسلم لیگ (ن)پر خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کی مجھے توقع نہیں تھی،شکر ہے ابھی تک مسلم لیگ(ن) نے نظریہ پاکستان کا کریڈٹ نہیں لیا،اس وقت ہماری قوم پر مجموعی طور پر 30 ہزار ارب روپے قرضہ ادا کرنا ہے، ہم 55 سو ارب محصولات کا ہدف پورا کرکے دکھائیں گے،

مہنگائی کے حوالے سے بات کی جاتی ہے 2013 سے 2018 تک نوٹ چھپائی میں 100 فیصد اضافہ ہوا، کرنسی ان سرکولیشن میں 101 فیصد اضافہ ہوا، ماضی کی حکومت نے ملک کو مصنوعی طریقے سے چلایا جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، ملکی نظام بہتر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت 7 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئی، مسلم لیگ(ن) کی حکومت 3 مرتبہ گئی، یہ جو شرائط مان کر آئے اور پھر پاکستان کا جو حشر کیا گیا وہ سب بھول گئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2019-20ء پر بحث کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ اپنی حکومت کی طرف سے افتتاحی تقریر کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے اپنی پارٹی پر خودکش حملہ کیا ہے‘ ان سے اس کی امید نہیں تھی‘ بظاہر لگتا ہے کہ ان کی پارٹی میں تقسیم ہے اور انہوں نے اپنی پارٹی کی سابق حکومت پر ہی چارج شیٹ بنا کر پیش کی۔ قائد حزب اختلاف نے مایوسی پھیلانے کی کوشش کی تاہم ہم نے ثابت کرکے دکھایا کہ تاریکی چھٹ چکی ہے‘ آج نیا دور اور نیا پاکستان ہے جس کی قیادت عمران خان کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…