جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 14  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز ملک میں ہوں گے جس کے لیے چار وینیوز بھی شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ اگلے برس پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے جس کے لیے چار اسٹیڈیمز کو شارٹ لسٹ بھی کر لیا گیا ہے۔احسان مانی نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں

پچھلے ایڈیشنز کی وجہ سے کام ہو چکا ہے جب کہ ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں پی سی بی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو کے حوالے سے بات نہیں کر رہا، ایشیاء کپ سمیت تمام باہمی سیریز پاکستان میں ہی کھیلنے کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پْر امید ہیں کہ اگلے برس ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا، ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی میزبانی کی تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنا ہیں جو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں، ہم اس کوشش میں ہیں کہ میچز پاکستان میں ہوں اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہو گی۔بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ ہمارا مؤقف آج بھی وہی ہے کہ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کو آنے کے لیے پہل کرنا ہو گی اور پاکستان ہی سیریز کی میزبانی کرے گا۔احسان مانی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہماری حکومت بھی سیریز کھیلنا چاہتی ہے، دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی بورڈ کو بھی مسئلہ نہیں ہے، اب دیکھنا ہے کہ ان کی نئی حکومت کی کیا پالیسی ہے۔ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹر اسٹرکچر اور آئین کی تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں، اب حکومت نے فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جونہی حکومت منظوری دے گی نیا ڈومیسٹک سسٹم نئے آئین کی روشنی میں لاگو ہو جائے گا اور امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس حوالے سے صورت حال واضح ہو جائے گی۔قومی ٹیم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد کپتان، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ 20 روزہ دورے پر انگلینڈ میں ہیں، وہ مکمل الاؤنسز لینے سے دستبراد ہوئے ہیں، انہوں نے صرف نو دنوں کے 1800 ڈالرز لیے ہیں جب کہ ان کے الاؤنس 6400 ڈالرز بنتے تھے، وسیم خان رہائش بھی اپنی استعمال کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…