بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خودکشی کی بات کرنے والوں نے قوم کو خود کشی پر مجبور کر دیا، بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو انجام سے آگاہ کر دیا

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں ملاقات کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے،

ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم ہیں، میں ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے والا نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں، عمران خان بے انتظامی اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگارہے ہیں، ان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے، بھارتی وزیراعظم کو کسی نے حلف برداری میں بھی نہیں بلایا، ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے، موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔انہوں نے کہا کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹرویزبنائیں، ہم نے دہشتگردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی

مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں رہا اور ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5.8فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب ان کے دور میں ترقی کی شرح 4 فیصد بھی نہیں رہی، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو آج ملک کی حالت بہتر ہوتی، انہوں نے 10 ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…