جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

جمعتہ الوداع کے موقع پر قبلہ اول میں کتنے لاکھ مسلمان نماز جمعہ ادا کریں گے؟ فلسطینیوں کا بھرپور اہتمام

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)گزشتہ شب ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک ملین مسلمانوں کے قبلہ اول میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور فلسطین بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔ادھر گزشتہ روز

مسجد اقصیٰ میں نماز مغرب اور اجتماعی افطاری میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے بیرونی احاطوں میں اجتماعی شکل میں روزہ افطار کیا۔ادھر سوشل میڈیا پر فلسطینیوں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر ایک ملین فلسطینیوں کے قبلہ اول میں لانے کی مہم شروع کی ہے۔فلسطینی سماجی کارکنوں نے 26 رمضان المبارک کو ماہ صیام کو آخری جمعہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو قبلہ اول میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…