بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ اور بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ پاک فوج کی کردار کشی کر رہے ہیں،پی ٹی ایم محب وطن پختونوں کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، دھرتی ماں سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے، دعویٰ کر دیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے تنخواہ دار ایجنٹ پاک فوج کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ پی ٹی ایم محب وطن پختونوں کے نام پر گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔ مذہبی طالبان کی طرح لبرل طالبان کی سرکوبی بھی ضروری ہے۔ سیکولر انتہا پسندی ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ سیکولر لابی پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ پاک فوج نے جانیں قربان کر کے قبائلی علاقہ جات کو دہشت گردوں سے پاک کیا ہے۔

محب وطن قوتیں متحد ہو کر غداران وطن کا محاسبہ کریں۔ دھرتی ماں سے بے وفائی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں سنی اتحاد کونسل پنجاب اور لاہور کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی کی کامیابی سے بھارت کی اقلیتیں سخت خوفزدہ ہیں۔ بھارتی الیکشن کے نتائج نے نام نہاد بھارتی سیکولر ازم کا جنازہ نکال دیا ہے۔ حکومت عید پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔ نئے بجٹ کو عوام دوست بجٹ بنایا جائے۔ حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…