جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے اسے نہیں بنا سکے،معاشی بد حالی کے باعث حکومت کی کامیابیاں نظر انداز ہو گئیں، جہانگیر ترین کھل کربول پڑے

datetime 29  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ معاشی بد حالی کے باعث حکومت کے اچھے کام اور کامیابیاں بھی نظر انداز ہو گئی۔ بجلی چوروں سے 58 ارب روپے اکھٹے کئے، 80 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری روک دی جبکہ 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ عمران خان جسے وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے اسے نہیں بنا سکے عثمان بزدار تجربے کے ساتھ ساتھ بہتر کام کر رہے ہیں کارکردگی نہ دیکھانے والوں کو تبدیل کرنے میں

وزیراعظم عمران خان دیر نہیں لگاتے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ آج ہم مسائل میں گرے ہیں غیر یقینی صورتحال نے ہمیں یہاں تک پہنچایا معاشی بہتری کے لئے اکنامک ٹیم تبدیل کی، تبدیلی کے نتائج نظرآ رہے ہیں۔ نئی ٹیم کے آنے سے ہم غیر یقینی صورتحال سے نکل آئیں گے انہوں نے کہا کہ معاشی خرابی کے باعث ہمارے اچھے کام بھی چھپ گئے موجودہ حکومت نے بجلی چوروں سے 58 ارب روپے اکھٹے کئے 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر کے قابل عمل بنایا جبکہ پاکستان میں 80 فیصد فیڈرز پر بجلی چوری روک دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی پر نجی شعبے کے 470 ارب روپے کے واجبات ہیں کوشش ہے کہ جون 2020 تک گردشی قرضہ ختم کر دیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئر مین عمران خان کے توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے جو بھی توقعات پر پورا نہیں اترے کا اسے تبدیل کر دیا جائے گا کارکردگی نہ دیکھانے والے کو ہٹانے میں وزیراعظم عمران خان دیر نہیں لگائیں گے پنجاب میں بلدیاتی قانون پاس ہونا تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی ہے عمران خان اپنی مرضی کے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں لگا سکے تا ہم وزیراعلیٰ عثمان بزدار تجربے کے ساتھ ساتھ بہتر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی معیشت کے کام بے لگام تھے سخت فیصلے کر کے معیشت کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کراچی کے حوالے سے کئے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے کراچی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں بھاری رقم اکھٹی کی جا سکتی ہے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاا حساس ہے بجٹ میں غریب طبقے کے لئے سبسڈی رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…