بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کرایہ پر بحث و مباحثے کا خاتمہ،ٹیکسی گاڑیوں میں ”ڈیجیٹل میٹر“ لگوانے اور کرائے کے تعین کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلا م آباد ہائیکورٹ نے ٹیکسی گاڑیوں میں میٹر نہ لگا کر اجارہ داری قائم کرنے والے ڈرائیوروں کے حوالے سے وفاقی حکومت،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو نوٹس جاری کرنے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد الودود قریشی کی بہت بڑی کاوش ہے کہ انہوں نے عوامی اہمیت مسئلے کو اجاگر کیا۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ڈاکٹر عبدالودود قریشی کی جانب سے

ٹیکسی گاڑیوں میں میٹر لگانے کے حوالے سے اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار اپنی صحافتی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں دنیا کے مختلف ملکوں میں آتے جاتے رہتے ہیں اور وہاں پر جو سب سے پہلا رابطہ ہوتا ہے وہ وہاں کی ٹیکسی سروس جیسی سہولیات سے ہوتا ہے اور ہر ملک میں ٹیکسی سروسز کے حوالے سے ایسے قوانین موجود ہیں کہ کوئی بھی ٹیکسی ڈرائیور قوانین کی پامالی کا تصور بھی نہیں کرسکتا اور ٹیکسی ڈرائیوروں سے کرایہ پر کوئی بحث نہیں کرنا پڑتی مگر اسکے برعکس پاکستان میں سابقہ اور موجودہ حکومتیں سوئی ہوئی ہیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے ہاتھوں عوام یرغمال بن چکے ہیں ہر ٹیکسی ڈرائیور منہ مانگے ریٹ مانگتا ہے اور اگر کبھی کوئی غیر ملکی انکے ہاتھوں چڑھ جائے تو اسکو کرایہ کے چکر میں زلیل و رسوا کر دیتے ہیں اور اس طرح وہ ہر نئے آنے والوں کو پاکستان کا منفی چہرہ دکھاتے ہیں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں کو خواب ِغفلت سے جگا کر اپنے قانونی فرائض سرانجام دینے کی درخواست کرتے ہوئے فوری طور پر تمام پبلک سیکٹر کی ٹیکسیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ڈیجیٹل کرائے کے لیے میٹر لگائے مزید یہ کہ حکومت کو ٹیکسوں کے اوپر ایک ریگولیٹری اتھارٹی بنانی چاہیے تاکہ وہ پورے ملک کی ٹیکسیوں کو ایک نظام کے تحت منضبط کر سکے۔عدالت عالیہ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…