جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت میں شرمناک واقعہ، بھگوان کا درجہ رکھنے والی گائے کے ساتھ ایسا حیوانی سلوک کہ بھارتی منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں جانوروں کے حوالے سے مذہبی طور پر انتہائی شدت پسند رویہ پایا جاتا ہے، لوگ انہیں بھگوان تک کا درجہ دیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک شخص کو 7 گائے کا ریپ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں ایک شخص کو کرتالیہ بابا آشرم کے حکام اور رضاکاروں نے باڑے میں گائے کا ریپ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔آشرم کے رضا کاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں

ایک شخص کو گائے کا ریپ کرتے ہوئے دیکھا تھا جس کے بعد سے وہ اس شخص کی نگرانی کررہے تھے۔راج کمار نامی ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ باڑے میں واپس لوٹا اور ایک مرتبہ پھر گائے کا ریپ کرنے کی کوشش کی۔ایودھیا کے ایس ایس پی جوگیندر کمار کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بھارتی انڈین کوڈ میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی دفعات 376 اور 511 کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد رضا کاروں نے راج کمار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔راج کمار کا تعلق اتر پردیش میں واقع نواب گنج کے علاقے گونڈہ سے ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ نشے میں تھا۔راج کمار نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ میں نشے تھا، مجھے نہیں معلوم میں نے کیا کیا، مجھے صرف یہ یاد ہے کہ مجھے لوگوں نے پکڑا اور پولیس دونوں نے مارا تھا۔پولیس کے مطابق کسان بوچیچاراجو کی گائے کئی روز سے غائب تھی، تاہم کافی تلاش کے بعد اسے زخمی حالت میں پایا گیا۔بھارت میں ایک جانب جہاں ریپ کی شرح بہت زیادہ ہے، وہیں توہم پرستی بھی عروج پر ہے، ایک جانب وہاں جانوروں کو بھگوان کا درجہ دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں کہ انسانی اقدار پر سوال اٹھنے لگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…