بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک نے لائیو اسٹریمنگ قوانین بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (آن لائن)فیس بک نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کی لائیو ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کے بعد اب لائیو اسٹریمنگ پر کچھ پابندیوں کا نفاذ کردیا ہے اور”ون اسٹرائیک“ پالیسی کا اطلاق کیا جارہا ہے جس کے تحت ہر اس صارف پر پابندی عائد ہوجائے گی جو فیس بک لائیو استعمال کرتے ہوئے کمپنی کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا، پالیسیوں کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران سنگین خلاف ورزی کرنے پر صارفین پر مخصوص وقت تک کے لیے

لائیو اسٹریمنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔اس بات کا اعلان فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ”ون اسٹرائیک“ پالیسی کا اطلاق کیا جارہا ہے جس کے تحت ہر اس صارف پر پابندی عائد ہوجائے گی جو فیس بک لائیو استعمال کرتے ہوئے کمپنی کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا۔اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کی پالیسیوں کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران سنگین خلاف ورزی کرنے پر صارفین پر مخصوص وقت تک کے لیے لائیو اسٹریمنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔فیس بک کے نائب صدر گائے روسین نے پوسٹ میں بتایا کہ کمپنی کا مقصد لائیو اسٹریمنگ کے دوران تشدد یا دیگر نفرت انگیز مواد کا خطرہ کم کرنا جبکہ لوگوں کے لیے اس فیچر کو مثبت انداز سے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا اطلاق پلیٹ فارم کے دیگر شعبوں پر بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران کیا جائے گا۔اس سے قبل فیس بک کی جانب سے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر بس مواد کو ہٹا دیا جاتا تھا اور اگر وہ صارف مسلسل قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھتا تو اسے کچھ عرصے کے لیے بلاک کردیا جاتا یا ہمیشہ کے لیے بین کردیا جاتا۔ان پابندیویں کا اطلاق فیس بک کی جانب سے ایسے صارفین پر ہوتا ہے جن کو یہ کمپنی خطرناک تصور کرتی ہے،

جس کی وضاحت فیس بک کمیونی گائیڈلائنز میں بھی کی گئی اور اس کے تحت حالیہ مہینوں میں متعدد افراد کو بین بھی یا گیا۔اب نئی لائیو اسٹریم پابندیوں کے اضافے کے ساتھ ساتھ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے تحقیق پر سرمایہ خرچ کرے گی تاکہ اس طرح کی ویڈیوز تھوڑی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ ری پوسٹ کرنے کا موقع بھی کسی کو نہ مل سکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…