جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیس کیوں نہیں لائے؟ سرکاری سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی، پریپ کلاس کے پانچ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن) سر کاری سکول کی ٹیچر کنزا جلاد بن گئی،پریپ کلاس کے پانچ سالہ بچے پر چھٹیوں کی تین ماہ کی فیس نہ لانے پر بہیمانہ تشدد۔ڈی سی ساہیوال زمان وٹو کا نوٹس سی ای او نے متعلقہ ٹیچر کو معطل کر دیا پر نسپل کو معطل تشدد کر نے والی ٹیچر کنزا کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوا مل میں زیر تعلیم پانچ سالہ عبد اللہ کو ٹیچر نے گز شتہ روز 3ماہ کی چھٹیوں کی فیس لانے کو کہا لیکن بچے کا والد محنت مزدوری کر تا ہے اس نے بچے کو پیسے نہ دئے تو ٹیچر نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا والد کا کہنا ہے کہ

ہیڈ ماسٹر سے ملنے گئے تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں سمجھا۔دریں اثناء سی ای او کے ایک تر جمان کے مطابق محمد عبد اللہ طالب علم نر سری کلاس گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوامل کو جسمانی سزا دینے کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کو فوری طور پر کاروائی کا حکم دیا۔زیر دستخطی نے فوری طور پر سخت کاروائی کر تے ہوئے ذمہ دار ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر دیا نیز متعلقہ ڈی ای او،ہیڈ ماسٹر سے جواب طلبی کر تے ہوئے ذمہ دار ٹیچر کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…