بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے سٹیکر ویزا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،اب ’’ای ویزہ‘‘ ملے گا،تفصیلات جاری

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے سٹیکر ویزا ختم کر کے پیپر ویزا (E-Visa) کا اجرا کرنے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، ویزے کے اجرا پر پاکستانی عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آن لائن کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرسعودی حکومت وزرات مذہبی امور وحج عمرنے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے سٹیکر ویزا ختم کر کے پیپر ویزا (E-Visa) کا اجرا کرنے کے فیصلہ کیا ہے اور

اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہحج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے اس فیصلہ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیکر ویزا کے خاتمے سے ہر سال عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس سٹیکر ختم ہونے یا پھربھاری تعداد میں ویزے جاری نہ کرنے پر سفارتخانوں کی وجہ سے جو نقصان اٹھاتے تھے وہ اس نقصان سے بچ سکے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے جس پر پاکستان کے عوام اپنے خصوصی رعایت پر ان کے مشکور ہے اور آج سے اس ویزے کے اجرا پر عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی طر ف سے عمرہ ویز کے ریٹس کو کنٹرو ل کرنے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے قیام و طعام اور نقل و حرکت کے لیے جو بہترین انتظامات کئے گئے پاکستان کا نجی شعبہ بھی حج و عمرہ زائرین کے یے اپنے انتظامات کو بہتر بنائے گا ۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج وعمرہ پالیسی میں سعودی عرب کی طرف سے حالیہ تبدیلیوں کے فوائد عام زائرین تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرنا پاک سعودیہ درینہ اور شاندار اور تعلقات کا مظہر ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…