بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عوام کو غصہ آیا توتمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،عمران نیازی اس دن سے ڈرو جب ۔۔۔۔ن لیگ حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اپوزیشن نے مہنگائی اور موجودہ بلدیاتی اداروں کو ختم کر کے نیا نظام لانے کیخلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس دن سے ڈرو جب عوام کنٹینر پر کھڑے ہو کر کئے گئے وعدوں کا حساب مانگے گی ،عوام کو جس دن غصہ آیا تمہیں پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کے دوران (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی گو عمران گو ،

رو عمران رو، توں کلا بے کے رو عمران گو عمران گو عمران ، اگے کنواں پیچھے کھائی پی ٹی آئی پی ٹی آئی ، مہنگائی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے ۔ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوئے اور یہ حکومت ہزاروں بلدیاتی نمائندوں کو چلتا کر رہی ہے ،موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو آٹھ ماہ میں ایک روپے کے فنڈز نہیں دئیے ، آج جس طرح وفاقی کابینہ میں ردو بدل کر نے کا طریقہ استعمال کیا گیا اسی طرح بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، بلدیاتی نظام کے قتل عام کا مسودہ پیش کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ کہتا ہے کہ میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کر کے آ گیا ہوں جبکہ آئی ایم ایف کے پاکستان میں دفتر سے بیان جاری ہوتا ہے کہ ابھی بات چیت چل رہی ہے ۔ عمران نیازی اس دن سے ڈرو جب عوام آپ سے کنٹینر پر چڑھ کر کئے گئے وعدوں کا حساب لے گی ، آپ احتساب احتساب کی رٹ لگائے ہوئے ہیں کوئی پشاور میٹرو بس منصوبے میں سات ارب روپے کی کرپشن کا پوچھنا والا ہے ، سپریم کورٹ کہتی ہے کہ اگر اورنج لائن منصوبہ نہ بنا تو اس معاملے کو نیب کو بھجوا دیں گے۔ آپ سے بنے بنائے منصوبے چل نہیں رہے آپ ملک کو کیا چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی اے سی کا چیئرمین بننے کا شوق نہیں لیکن یہ ایک قانونی اور اصولی موقف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں سے ملک جام ہو گیا ہے ۔نیازی صاحب آپ کہتے تھے کہ خود کشی کر لیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،جھوٹے وعدے کرنے والوں کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے ، آپ نے غریب عوام کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک دیا ہے ، سیاسی خلفشار نہیں بلکہ غیر یقینی کی صورتحا ل ملک کیلئے زہر قاتل ہے ۔ کھلنڈوں کی حکومت نے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور غریب اس کی زد میں آیا ہوا ہے ،

ادویات کی قیمتیں 400فیصد بڑھا دی گئی ہیں ، آج ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے امپورٹ بل مزید بڑھ جائے گا ۔ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ دعا کریں بارشیں تھم جائیں ۔ جب جنوبی پنجاب میں سیلاب سے دو کروڑ لوگ ڈوبے تھے تو شہباز نے ایک ماہ تک جنوبی پنجاب میں ڈیرے لگائے رکھے ۔ نقصان کا تخمینہ لگا کر ادائیگیاں کی گئیں اور جب تک متاثر ین اپنے پاؤں پر

کھڑے نہیں ہوا شہباز شریف لاہور واپس نہیں آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو احتساب سے نہ ڈراؤ بلکہ نیازی صاحب وہ وقت آنے والا ہے جب آپ کو سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر سپاٹے کا حساب دینا پڑے گا، علیمہ باجی کو آف شو کمپنی کا حساب دینا ہوگا ۔ حمزہ شہباز پر 85ارب اور کبھی 33ارب کا الزام لگاتے ہوئے لیکن نیب والے کہتے ہیں یہ تو 18کروڑ کا معاملہ ہے ۔ مجھے پیشیوں کی فکر نہیں اس مہنگائی کے طوفان کا خوف ہے جو آنے والا ہے ،آپ نے ابھی گیس اور

بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانی ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ آج ملکی معاشی حالات یہ ہیں کہ عالمی ادرے کہہ رہے ہیں کہ اس کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے ، آج معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور غریب کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ غریب کی ریڑھی کوالٹا دیا گیا، یتیم کے سر سے چھت چھین لی گئی لیکن بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات غریب عوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بیشک الجھو، جیل میں ڈالنے کی بات کرو لیکن غریب کی

روزی کے ساتھ کھلواڑ نہ کرو ، آپ کھلاڑی نہیں ، آپ کی آٹھ ماہ کی کارکردگی نے ثابت کیا آپ کھلنڈرے ہو ، آج پاکستانی معیشت ایڑیا ں رگڑ رگڑ کر مر رہی ہے ،آج معیشت کو خطرات لا حق ہیں،دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کی خیر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بلایا گیا صاف پانی کیس میں اور گرفتار آشیانہ میں کر لیا گیا لیکن عدالت میں ثابت ہوا کہ ایک انچ زمین گئی اور نہ ایک پائی قومی خزانے سے خرچ ہوئی ۔ میرے کیس میں بھی رام کہانی ہے ،انشا اللہ ہم عدالتوں اور عوام کے سامنے

سر خرو ہوں گے ۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران نیازی کو وعدے یاد کراتے رہو ، اگر عوام کو غصہ آگیا تو آپ کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی اداروں کو ختم کر کے نیا نظام لانے ، مہنگائی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ دونوں جماعتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…