بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے ایک گاؤں میں 17 غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہو گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجاول(آن لائن) پاکستان کے ایک گاؤں میں 17 غیر مسلم کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہو گئے دریائے سندھ کے قریبی گیل موری کے علاقے میں سترہ افراد نے مولاناغلام حسین کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کردین اسلام اختیارکرلیاہے،گزشتہ رات دریائے سندھ کے گیل موری کے علاقے میں واقع گاؤں مستی خان خشک میں جمیعت علمائے اسلام کا جلسہ

سیرت النبی ﷺ منعقد کیاگی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،نامور خطیب و مبلغ مولاناصبغت اللہ جوگی، مولاناغلام حسین میمن اور مولانامحمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہاکہ اسلام مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کرتے ہوئے دین و دنیاکی کامیابی ہے باقی سب مذاہب باطل ہیں ایک اللہ کی عبادت اور اللہ کے آخری رسولﷺ کی اطاعت ہی حیات کا مقصد ہے، اسلام آپس میں بھائی چارے کا درس دیتاہے، آئندہ مہینارمضان المبارک کا انتہائی بابرکت ہے جس میں قرآن شریف کا نزول ہوا، اور اس مہینے میں عبادات کے درجات بلند ہوجاتے ہیں، اللہ پاک کی طرف سے مغفرت کی منادی ہوتی ہے،اس لئے ہمیں خصوصی اہتمام سے رمضان المبارک کا احترام کرناچاہئے۔ اس موقع پر مولاناغلام حسین نے سترہ غیرمسلم افراد کو کلمہ پڑھاکر مسلمان کیا اور انہیں دین اسلام میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اسلام میں کوئی اونچ نیچ نہیں ہے تمام نومسلم افراد ہمارے بھائی ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ان کا خیال رکھیں اور ہرجائز مسئلے کو حل کرنے میں مدد کریں۔جلسے میں حاضرین نے بھی نومسلم افراد کو مبارکباد دی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…