تبدیلیوں سے قبل کابینہ اجلاس کے دوران ایک پیغام آیا، وزیراعظم عمران خان کے اردگرد 2 کرسیاں لگوا دی گئیں، دو اہم افراد کمیٹی روم میں داخل ہوئے‘‘ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

22  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و معروف کالم نگار انصار عباسی نے اپنے کالم ’’اجلاس میں عمران خان کے آس پاس کون بیٹھا؟‘‘ میں تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کابینہ میں اہم تبدیلیوں کے اعلان سے قبل وزیراعظم عمران خان پاور سیکٹر سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک افسر کمیٹی روم میں داخل ہوا اور آکر اسٹاف کے ایک اعلیٰ افسر کے کان میں کچھ کھسر پھسر کی۔ اعلیٰ افسر اپنی نشست سے اُٹھے اور

آکر وزیر اعظم عمران خان کے کان میں کوئی بات کی۔ جس پر وزیراعظم نے سرگوشی کے انداز میں انہیں جواب دیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد وزیراعظم جہاں بیٹھے تھے، اس کے دونوں اطراف میں ایک ایک کرسی لگا دی گئی۔ پھر دو اہم افراد کمیٹی روم میں داخل ہوئے اور وزیراعظم کے دونوں اطراف لگائی گئی کرسیوں پر براجمان ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نئے آنے والوں نے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی سے متعلق کچھ ایسی سخت باتیں کیں کہ اجلاس میں شامل سرکاری افسران ہکا بکا رہ گئے۔ شرکت والے، والی شخصیات کون تھیں، اس پر بات نہیں کرتے لیکن یہ بھی اطلاعات ہیں کابینہ میں کی گئی تبدیلیوں میں چند قومی اداروں کا بھی اہم کردار شامل ہے، جنہوں نے وزیراعظم کو چند ایک وزراء کے متعلق ڈوزئیرز بھی دیئے۔ ان ڈوزئیرز میں کچھ کرپشن کی بھی کہانیاں درج تھیں۔ میڈیا خصوصاً ٹی وی چینلز میں یہ سوال بہت اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ تبدیلیاں وزیراعظم عمران خان کی اپنی ذاتی خواہش پر ہوئیں یا کسی اور کے کہنے پر۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ممتاز صحافی کامران خان صاحب نے اپنے ایک ٹویٹ میں نئے مشیرِ خزانہ کی تعیناتی سے قبل ہی یہ لکھ دیا تھا ’’وزارتِ خزانہ کس کو ملے، قرعہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے نام کھل رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ ریس کے خاتمے کا فیصلہ

اب سے تھوڑی دیر قبل آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا گیا‘‘۔ جیسا کہ کامران خان نے لکھا، بالکل ویسے کچھ دیر بعد، حکومت کی طرف سے اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیرِ خزانہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ دوسرے روز شام کو بیرونِ ملک مقیم ڈاکٹر حفیظ شیخ پاکستان تشریف لائے اور اگلے دن وزیر اعظم عمران خان سے اپنی پہلی ملاقات کی اور وزارتِ خزانہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام بھی شروع کر دیا۔ حفیظ شیخ کے آنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلے دن مثبت ردعمل دیا۔ دیکھنا ہے اب آگے کیا ہوتا ہے اور پاکستان کی معیشت اور کاروباری حالات بہتری کی طرف گامزن ہوتے ہیں یا مشکلات میں ہی گھرے رہتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…