اسلام آباد (این این آئی) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی ) ادھار پر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کریگی۔ایک ٹوئٹ میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ فیسلیٹی فار آئل آن ڈیفر پیمنٹ
کو حتمی معاہدہ ہو گیا ہے،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن ایک بلین ڈالر سے زائد کی سہولت ایک سال کیلئے فراہم کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ 375ملین ڈالر ڈیفر آئل پیمنٹ سہولت کیلئے مل چکے ہیں۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کی فنانسنگ سے بیلنس آف پیمنٹ پر مثبت اثر پڑے گا۔