بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گھر گھر جاکر قرآن پاک کے ضعیف نسخے جمع کرنے والا یہ شخص کون ہے اور یہ کام کتنے سال سے کررہا ہے؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کا رہائشی اکبر شاہ گھر گھر جا کر قرآن پاک کے ضعیف نسخے اور اوراق جمع کر کے دوسروں کیلئے مثال بن گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کلام الٰہی کی اس خدمت کو سرانجام دیتے ہوئے اکبر شاہ کو 29 سال ہو گئے ہیں۔ اکبر شاہ کا کہنا ہے

کہ میں خود قرآن پاک نہیں پڑھ سکا اور نہ ہی اسے سمجھ سکتا ہوں اسی لیے قرآن پاک کے لیے اس طرح خدمت انجام دے کر اللہ تعالیٰ کی اس کتاب سے اپنی محبت کی پیاس بجھاتا ہوں۔اکبر شاہ نے کہا کہ میرے لیے صرف اسی کام میں سکون ہے دوسری کسی چیز میں سکون نہیں ہے۔ انسان ساری زندگی سکون کے پیچھے بھاگتا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے میرے لیے اس کام میں سکون رکھا ہے۔ میں قرآن پاک کے ضعیف نسخے اور اوراق کو اکٹھا کرتا ہوں اور شہر میں موجود گودام میں رکھتا ہوں اور پھر ان تمام نسخوں اور اوراق کو جمرود لے جاتا ہےجہاں ان کی تدفین کے لیے دس گز کی قبر کھودی جاتی ہے اور پھر ان اوراق اور نسخوں کو دفنا دیا جاتا ہے۔ اکبر شاہ نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ اس نیک کام میں مدد کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اکبر شاہ کی مدد کر کے سکون قلب حاصل ہوتا ہےاور ہم آگے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…