پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مئی کے آخر تک پاکستان میں کیا کام ہو جائے گا ؟ وزیر تعلیم نے عوام کو بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں میں داخل ہوں گے، قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے،بہت مشکلات کا سامنا ہے ،آہستہ آہستہ ہی ان مسائل پر قابو پا سکیں گے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے پا کستان سمٹ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں تعلیم میں بہتری ا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بہت سے کام ابھی تعلیم کے میدان میں کرنے ہیں، کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لوگ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی سطح پر صرف باتیں نہیں بلکہ ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم و ملک کی ترقی کے لیے تعلیم پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ہمارا لٹریسی ریٹ 58 فیصد ہے، دو کڑور بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان سب کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے، ہم جو کہتے ہیں ہمیں وہ کر کے بھی دیکھانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں تعلیم کے معیار سے لے کر بچوں کو ہنر سکھانے تک سب کام کرنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان سب پرکام کر رہے ہیں،بہت مشکلات کا سامنا ہے لیکن آہستہ آہستہ ہی ان مسائل پر قابو پا سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی سطح پر بھی تعلیم کے حوالے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گورنمنٹ چلانا مشکل کام ہوتا ہے ہمیں سب کو دیکھ کر چلنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 18 ترمیم کے مدنظر ہم نے صوبائی سطح پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کرنا ہے جس میں تعلیم کے حوالے سے بہت سے اہم فیصلے کیے جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم جاننے کی کوشش کر رہے کہ بچوں کو والدین اسکول میں کیوں نہیں داخل کرواتے ؟۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ مئی کے مہینے کے آخر میں اسلام آباد میں اسکولوں سے باہر بچے اسکولوں میں داخل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…