پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزرا کی چھانٹی پر خورشید شاہ نے خاموشی توڑدی وزیراعظم کے خودکشی والے بیان پر حکومت کو کیا نقصان ہوا، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر تبدیلی ہو بھی تو ان ہا ئو س ہونی چاہیے، آپس کی لڑائی ملک کے اندر لڑی جائے ،عمران خان پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں، تمام مسائل حل ہوجائیں گے،معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے،

ایسے معاملات پر اپوزیشن سیاست نہیں کریگی،اسد عمر کو ملکی اکانومی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، قوم کوجنت کے جھوٹے خواب دکھائے ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے لایا گیا ہے،عمران خان کی پارٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے سابق ارکان ملیں گے۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسد عمر کی ناکامیاں نظرآرہی تھیں، تبدیلی ہونا تھی، پہلے ہی کہا تھا معاشی حالات خراب ہیں، مل کرحل کرنا ہوگا ۔ خورشید شاہ نے کہاکہ تمام ملکی معاملات میں حکومت کے ساتھ کام کرنے کی بات بھی کی تھی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خودکشی کے بیان سے حکومت دیرسے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی ناکامی سے عوام کا نقصان ہوتا ہے ،معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے ایسے معاملات پر اپوزیشن سیاست نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دورمیں مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دیا،ہم نے نامساعد حالات میں بھی لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاہم آج ایک خاکروب کو بھی نوکری نہیں مل رہی۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں تمام سیاسی جماعتوں کے سابق ارکان ملیں گے ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے اسے لایا گیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جوحکومتیں معیشت کی وجہ سے ختم ہوتی ہیں وہاں انارکی کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں، تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اگر تبدیلی ہو بھی تو ان ہا ئو س ہونی چاہیے، آپس کی لڑائی ملک کے اندر لڑی جائے کیونکہ باہر لڑنے سے رسوائی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…