اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کرینگے ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے ۔خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آ اور گئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔