کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیاست جاری رکھیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔محمدزبیر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلی پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔انھوں نے اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔