لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے حکم امتناعی کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت ، صوبائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ادویہ ساز کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار
نے موقف اپنایا کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات پہلے ہی مہنگی اور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔ادویہ ساز کمپنیوں نے اسٹاکسٹ اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کی سازباز سے یہ ادویات مہنگی کر دی ہیں ۔ایسی ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت خود ساختہ اضافے کو کالعدم قرار دے اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسٹاکسٹ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔