جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں، مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،سیلابی صورتحال کے باعث 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مواصلات اور بجلی کا نظام برہم ہوگیا ،موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں،خرابی موسم کے باعث بھارتی وزیر اعظم کی ریلی بھی منسوخ کر دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وسطی اور مغربی علاقوں میں زور دار گرد آلْود طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے

مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔طوفانِ باد و باراں میں سب سے زیادہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات کی ریاستیں متاثر ہوئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں 15 مدھیہ پردیش میں ہوئیں ، ریاست راجھستان اور گجرات میں 10، 10 افراد ہلاک ہوئے، زیادہ تر جانی نقصان آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں ، لینڈ سلائیڈنگ میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔طوفان اور بارشوں کے تازہ لہر کے بعد متاثرہ ریاستوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر گرنے والے درختوں، بل بورڈز اور کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور گرد آلود طوفان کے نتیجے میں گجرات کے اضلاع احمدآباد، راج کوٹ، بانسکنتھا، پٹن، مہسانا، سبرکنتھا اور آنند شدید متاثر ہوئے ہیں۔موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ بھیجے جانے والی سبزیاں خراب ہونے سے سبزی فروشوں کا بھی بہت نقصان ہوا ہے۔انڈیا میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔موسم کی صورتحال کے باعث سبرکنتھا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی مٹی کے طوفان کی وجہ سے ٹینٹ اکھڑنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے مدھیا پردیش کے علاقوں

نیموچ، مندسور، راج گڑھ،شاجاپور، بھوپال، ودیشا، اشوک نگر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں نریندر مودی نے گجرات کے مختلف علاقوں میں طوفان اور غیرموسمی بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکام حالات کا

جائزہ لے رہے ہیں، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔نریندر مودی نے ٹوئٹ میں کہا کہ پرائم منسٹر قومی ریلیف فنڈ سے مدھیا پردیش، راجھستان، منی پور اور ملک کے دیگر علاقوں میں طوفان اور غیر موسمی بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ میں طوفان سے بارش کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…