پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان المبارک کے لیے جعلی جوس کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب فوڈ کی فوڈ سیفٹی ٹیمو ں نے جعل ساز مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے لیے جعلی جوس تیارکرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔جعلی جوس تیار کرنے کے لیے خام مال سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ 10 ہزار کلو سے زائد مال،250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکلز،کھلے رنگ، سٹارچ اور مصنوئی فلیور برآمدکر تے ہوئے مالک کے خلاف

مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعل ساز مافیا کا رمضان کے مبارک مہینے میں جعلی جوس سپلائی کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے خام مال سے بھری گاڑی پکڑکر 10 ہزار کلو سے زائد مال برآمدکر لیا۔معروف برانڈ کے جعلی جوس تیار کرنے کے لیے250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکلز،کھلے رنگ، سٹارچ اور مصنوئی فلیور عمر عمیر فوڈز سرگودھا سے لاہور لائے جا رہے تھے۔خام مال سے رمضان المبارک میں سپلائی کے لیے لاکھوں لیٹر جعلی جوس تیار کیا جانا تھا۔سپلائی کے لیے لایا جانے والا خام مال کو ضبط کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔پولیس کی مدد سے ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے پروڈکشن یونٹ کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا۔پکڑے گئے خام مال پر تاریخ تیاری، مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبل بھی عدم موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص فارمولے سے تیار جعلی جوس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیاء خورونوش کو ترجیح دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…