اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے پارلیمانی سے صدارتی نظام کی طرف جاسکتے ہیں ریفرنڈم کی آئینی حیثیت پارلیمنٹ سے زیادہ ہے۔ عوام اگر کوئی چیز چاہتے ہیں تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ کرپشن نے معیشت کا جو حال کیا ہے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ایمنسٹی سکیم محصولات بڑھانے کیلئے نہیں اس کا مقصد آخری موقعی دینا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم کا ہدف دو نمبری کے کلچر کا خاتمہ ہے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مقصدمحصولات میں اضافہ نہیں ہے ، اس کا مقصد شہریوں کو ایک اور موقع دینا ہے
ٹیکس ایمنسٹی سکیم آخری موقع ہے جس کے بعد صرف ایکشن ہوگا اور کوئی چانس نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر اور تاجر برادری نے ایمنسٹی سکیم کا مطالبہ کیا تھا کرپشن نے معیشت کا جو حال کیا ہے وہ بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے اس پر مشاورت جاری ہے ۔ ہم انسداد ھشت گردی ایکٹ میں اکنامک دھشت گردی کو بھی شامل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داریاں بڑھنے والی ہیں ہم آئین میں ترمیم کے ذریعے پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام کی جانب جاسکتے ہیں ،ریفرنڈم کی آئینی حیثیت پارلیمنٹ سے زیادہ ہے عوام اگر کوئی چیز چاہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔