ڈیرہ مرادجمالی (این این آئی)نصیر آباد کچھی جھل مگسی لہڑی بختیارآباد میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے 350 سے زیادہ بھیڑ بکریاں سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے بختیارآباد کا سیلابی پانی نصیر آباد ربی ایریاز نوتال لانڈھی قبولہ واہ داخل ہوگیا سینکڑوں خاندان نقل ومکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل جبکہ کمشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدارکا مختلف علاقوں کے
دورے کرکے سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی کا اعلان ڈپٹی کمشنر نصیر آباد آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ربی کینال پٹ فیڈر کینال پر ہیوی مشینری منتقل محکمہ پولیس سمیت تما سول محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تفصیلات کے مطابق نصیر آباد ڈویژن میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد سیلابی ریلے مختلف دیہاتوں میں تباہی مچاتے ہوئے نوتال لانڈھی قبولہ واہ باباکوٹ ربی ایریاز میں داخل ہوگیا ہے جہاں ہزاروں کچھے مکانات مہندم ہونے کیساتھ ساتھ ہزاروں خاندان بے گھر ہوکر بے یارومددگار مین قومی شاہراہ کے دونوں اطراف پناہ لے لی ہے جبکہ آمدہ اطلاعات کے مطابق باباکوٹ نوتال کے مڈل سکول بوائز گرلز اور سرکاری ڈسپینری سیلابی پانی میں ڈوب گئے جبکہ ربی ایریاز میں سیلابی پانی میں 350 سے بھیڑبکریاں ڈوب کرہلاک ہوگئی جبکہ کئی خاندان نقل ومکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں لاکھوں ایکڑ زاراضیات پر کھڑی گندم کی فصلیں تباہ ہونے سے زمیندار وں اور کسانوں کو اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں جبکہ کئی دیہاتوں اور شہروں کا زمینی راستہ سیلابی پانی کے باعث کٹ کررہ گیا ہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے خاطر خواہ اقدامات تاحال سامنے نہیں آئے ہیں منجھوشوری بیرون کے بھی متعدد دیہی علاقوں میں سیلابی پانی وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں
کمشنر نصیر آباد جاوید اختر محمود ڈپٹی کمشنر ظفر علی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ سمیت دیگراعلیٰ آفیسران نے نوتال لانڈھی قبولہ واہ باباکوٹ منجھوشوری سمیت دیگر علاقوں دورہ کرکے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ پٹ فیڈر کینال اور ڈیرہ مرادجمالی کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کیلئے میر حسن پٹ فیڈر پُل بیدار سمیت ربی کینال کے مختلف ایریاز میں ہیوی مشینری منتقل کرکے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے محکمہ پولیس سمیت تمام سول محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ مرادجمالی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کرکے ممکنہ سیلابی صورتحال پر لحمہ بہ لحمہ آگاہی حاصل کی جارہی ہے ۔