اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ے کہ 18ویں ترمیم کی کچھ چیزوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے،ججز کی تقرری کا تباہ کن نظام ہے ،اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو تحریک انصاف کی حکومت بھی نہ ہوتی ،سندھ میں قائم علی شاہ اور مرادعلی شاہ نے 9ٹریلین روپے کہاں خرچ کئے ؟۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فودا چوہدری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف نہیں ہیں ،اگر یہ ترمیم نہ ہوتی تو آج تحریک
انصاف کی حکومت بھی نہ ہوتی تاہم اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ججز کی تقرری کا ایک تباہ کن نظام ہے ،نیب قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے ،ججز تقرری اور نیب قوانین کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا ،انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے نو ٹریلین روپے کیسے خرچ کئے،لاڑکانہ کیلئے خصوصی پیکچ دئیے گئے پیسے کہاں خرچ ہوئے؟سندھ میں تو کہیں نظر نہیں آرہا ہے ۔