لاہور(این این آئی )رائیونڈ سٹی میں اوباش شخص نے گھریلو ناچاکی بیوی رضیہ بی بی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آل قتل برآمد کرلیاجبکہ مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لیئے مردہ خانے منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے لکھو وال کے رہائشی عبدالمجید کی شادی 20
سال قبل رضیہ بی بی سے ہوئی جس کے بظن سے چار بیٹے اور چار بیٹیاں پیداہیں۔بتایا گی اہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز پھر ان میں جھگڑا ہوگیا جس پر عبدالمجید نے طیش میں آکر ٹوکے کے وار کرکے رضیہ بی بی کی شاہ رگ کاٹ دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔