اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگر بھارتی وزیراعظم پائلٹ ابھی نندن کو ریسیو کرنے آئے تو وزیراعظم عمران خان کیا کریں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو آج سہ پہر 3 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور لایا جائے گا

جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نییہ فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی ایک خاتون غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت کی حدود میں چلی گئی تھیں جنہیں بھارتی فورسز نے گولی کا نشانہ بنایا ، پاکستان کے بارہا اصرار پر بھارت نے خاتون کو واپس تو بھیج دیا لیکن ان کی واپسی میں بھی دو سے تین دن لگ گئے تھے لیکن پاکستان نے بھارت کے حاضر سروس پائلٹ کو گرفتار کیا اور اب امن کے فروغ کے لیے ان کو رہا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے مودی سرکار کی جنگ کی پالیسی کو شکست دی جائے گی اور ذرائع کے مطابق آج دفتر خارجہ کے کچھ لوگ بھی واہگہ بارڈر آئیں گے۔ آج وزیراعظم عمران خان بھی لاہور آ رہے ہیں، ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی بھی واہگہ بارڈر آمد متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بارڈر پر آئیں گے اور بھارتی پائلٹ کو رخصت کریں گے۔قوی امکان ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی پائلٹ کو ریسیو کرنے بارڈر پر آئے تو وزیراعظم عمران خان بھی بارڈر پہنچیں گے اور ابھی نندن کو پاکستان سے رخصت کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مودی سرکاری کی جارحانہ پالیسی کے باوجود وزیراعظم عمران خان امن کی بات کر رہے ہیں اور مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…