جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارت نے بھارتی فضائیہ کے سینئر افسران کیلئے ایسا حکم جاری کر دیا جس کا کسی کو اندازہ بھی نہ تھا

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی )پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتیطیارے گرائے جانے اور بھارتی فضائیہ کی ناکام حکمت عملی پر بھارت نے فضائیہ کے سینئر افسر کو برطرف کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی ناکام کارروائی،پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر ائیر مارشل سی ہری کمار کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ

ایسٹرن ائیرکمانڈ چیف ائیرمارشل رگوناتھ نمبیار کو بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ہر کمار کو جنوری 2017 میں بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا نیا چیف مقرر کیا گیا تھا۔بھارتی حکام کا یہ فیصلہ بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی سرپرائز کارروائی اور اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے پر کیا گیا۔بھارتی حکام نے بھارتی فضائیہ کی ناکام حکمت عملی اور پاکستان میں بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔بھارتی فضائیہ کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کا ہیڈ کوارٹر دہلی میں موجود ہے جو بھارتی فضائیہ کی تقریبا چالیس فیصد ائیربیسز کو کور کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بدھ کی صبح پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو پاک فوج نے مار گرایا تھا۔ بھارت کے طیارے تباہ ہونے کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا جس کے بعد بھارت تلملا اٹھا۔پاک فضائیہ کی جاندار کارروائی میں تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے ایم آئی جی 21 تھے جو دراصل ایک سنگل انجن فلائنگ جیٹ ہے۔ایم آئی جی 21 کی قیمت جب 1959 میں اسے بنایا گیا تھا تب 2.9 ملین ڈالرز تھی ، جبکہ اب اس کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالرز عبور کر چکی ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ بھارت کو ان طیاروں کے تباہ ہونے سے 5 کروڑ ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے پلے ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔ پاکستان نے بھارت کے طیارے تباہ کیے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا جسے آج امن کے فروغ اور جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…