دبئی(سی پی پی)متحدہ عرب امارات کے 33 فیصد شہری بلڈ پریشر کے مریض میں مبتلا ہیں۔ ملک میں 30فیصد اموات کی وجہ دل کے امراض ہیں۔یہ بات وزارت صحت کے سیکرٹری کے نائب برائے کلینکس ڈاکٹر حسین الرند نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 31ہزار افراد کا معائنہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ 50فیصد لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔وزارت صحت ملک میں بلڈپریشر کی شرح کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔