پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے ستارے مسلسل گردش میں۔۔۔سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ کیخلاف ایک اور دھماکہ خیز حکم جاری کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے اور پنجاب حکومت کو تین دن کے اندر بورڈ آف گورنرز کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اسحاق ڈار ملک سے فرار ہیں اور عدالت انہیں اشتہاری قرار دے کر ریڈ وارنٹ جاری کرچکی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ قواعد کے تحت یو ایچ ایس کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ ہر دو سال بعد ہونی چاہیے لیکن 2016سے اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوا، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈ غیر فعال ہے۔عدالت نے اس معاملے پر وزارت خارجہ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…