جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ضمنی الیکشن میں عدم دلچسپی ،کن کن ممالک سے کتنے افراد نے خود کو رجسٹر کرایا؟تفصیلات جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے ٗ 74 ممالک میں مقیم صرف 7 ہزار 140 افراد نے ہی خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈالیں گے ۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 ستمبر تک مکمل کرلیا جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔آئی ووٹر کی رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا اور 23 حلقوں میں فی حلقہ 100 سے کم ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی۔دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ 1993 پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے خود کو رجسٹر کرایا جبکہ سعودی عرب سے 1679، برطانیہ سے 957، کینیڈا سے 408 اور امریکا سے 390 پاکستانیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا۔ قطر میں 295، آسٹریلیا میں 257، کویت میں 166، بحرین میں 164، اومان میں 144، اٹلی میں 130، اسپین میں 89 اور جرمنی میں 66 پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔ملائشیاء سے 50، فرانس میں 49، آئرلینڈ میں 47، سویڈن میں 38، نیوزی لینڈ میں 19، چین اور جاپان میں 18،18، ہالینڈ میں 17، سنگاپور، بیلجئم، سوئٹزرلینڈ میں 16،16 جب کہ ترکی میں 11 ووٹرز رجسٹر ہوسکے۔دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ اور پرتگال میں دس دس ووٹرز رجسٹرڈ ہوسکے جبکہ 46 ممالک میں دس دس سے کم ووٹرز رجسٹر ہوئے۔دستاویزات کے مطابق 19 ممالک میں ایک ایک اور 7 ممالک میں دو دو ووٹرز نے خود کو رجسٹر کرایا۔

ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی کیلئے سب سے زیادہ 1353 ووٹرز نے رجسٹریشن کرائی، اسی طرح این اے 131 لاہور کے لیے 1126 اور این اے 69 گجرات کے لئے 698 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔دستاویزات کے مطابق این اے 53 اسلام آباد کے لئے 641، این اے 60 راولپنڈی کے لئے 567 ووٹرز رجسٹر ہوئے، این اے 124 لاہور کے لئے 510، این اے 63 راولپنڈی کے لئے 321 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔این اے 65 چکوال کے لئے 312، این اے 35 بنوں کے لئے 304 اور این اے 56 اٹک کے لیے 230 افراد نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 27 کے لئے 253 ووٹرز رجسٹر ہوئے، پی کے 44 کے لئے 185، پی پی 201 کے لئے 112 ووٹرز رجسٹر ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…