جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہسپتالوں میں گریڈ ایک سے 15تک تمام خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری دے دی گئی،اکتوبر میں تعیناتی ہوجائے گی،تفصیلات جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تمام خالی اسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں میڈیکل آفیسرز، نرسز اور گریڈ ایک سے 15تک کی اسامیاں شامل ہیں۔ وزیر صحت کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 6891ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ ان میں 2967ویمن میڈیکل آفیسرز اور 3924میڈیکل آفیسرز شامل ہیں۔

ان ڈاکٹرز کی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آن لائن پریفرنس سسٹم کے تحت متعلقہ مقام پر تعیناتی کردی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبہ بھر میں ڈاکٹروں کی 10763اسامیاں خالی ہیں تاہم ان میں سے بعض پوسٹوں پر ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹر کام کررہے ہیں۔ باقیماندہ 3ہزار872اسامیوں پر بھرتی کیلئے اکتوبر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھجوا دی جائے گی۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کے بعد نئے ڈاکٹر ایڈہاک ڈاکٹرز کی جگہ لے لیں گے ۔ ایڈہاک ڈاکٹرز بھی پبلک سروس کمیشن سے مستقل تعیناتی کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کرکے محکمہ صحت کیلئے بھرتیوں کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی درخواست کی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے خصوصی طور پر محکمہ صحت میں میرٹ پر بھرتیوں کی اجازت دی ہے کیونکہ صحت عامہ کے شعبے میں اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ہسپتالوں میں گریڈ ایک سے 15تک 19ہزار 866تک خالی اسامیوں پر بھی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی اور ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو انٹرویو اور سلیکشن کا مکمل اختیار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2ہزار834 نرسوں کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کرلیا ہے۔ ان نرسوں کی بھی جلد تعیناتی کردی جائے گی۔ مزیدبرآں 1919نرسوں کی بھرتی کیلئے ریکوزیشن اکتوبر میں بھجوائی جارہی ہے۔ وزیرصحت نے سختی سے ہدایت کی کسی بھی جگہ پر میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…