ڈیمز فنڈ ، چیف جسٹس نے ایک دن میں کتنی رقم اکٹھی کرلی؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

17  ستمبر‬‮  2018

لاہور/ سیالکوٹ(سی پی پی)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ایک دن میں پونے دو کروڑ روپے ڈیم فنڈ کیلئے اکٹھے کرلئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دربار شاہ جمال پر تقریب کے دوران اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے چیف جسٹس کو ڈیم فنڈز کے لئے ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔چیف جسٹس سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود اور جی ایم سیفائیر ٹیکسٹائل جہانزیب طارق بلوچ نے الگ الگ ملاقات کی، ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے

ڈیم فنڈز میں 55 لاکھ 50ہزار روپے جبکہ جی ایم سفائیر ٹیکسٹائل ملز جہانزیب طارق بلوچ نے 20 لاکھ 1ہزار 4سو روپے کا عطیہ دیا۔ عدالت عظمیٰ کے ڈیمز فنڈز میں اب تک 3 ارب33کروڑ 79 لاکھ 64 ہزار807 روپے جمع ہوچکے ہیں۔ ادھرضلع سیالکوٹ کے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین پرائم منسٹر دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈز میں رواں ماہ ایک یوم کی تنخواہ دیں گے ۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال کی زیر صدارت فنڈ ریزنگ کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…