اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے رقم جمع کروائی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اس ملاقات میں
ڈی جی آئی ایس آئی بھی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ پاک آرمی کی جانب سے ڈیم فنڈ میں کمیشن افسران کی دو دن کی دو دن کی تنخواہیں اور فوجی جوانوں کی ایک دن کی تنخواہیں جمع کروائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ڈیمز بنانے کے لیے فنڈز کی اپیل کی اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ اور وزیراعظم فنڈ کواکٹھا کرنے کا اعلان بھی کیا۔