فیصل آباد (آئی این پی ) حکومت پنجاب اور محکمہ صحت نے صو بہ بھر میں سرکاری کا لونیوں میں چلنے والے کلینکس بند کر نے کا حکم دے دیا،کلینکس بند نہ کر نے والے ڈا کٹرز کے خلاف سخت کاروائی کر نے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت پنجاب محکمہ صحت نے صو بہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی کا لو نیوں میں قائم مختلف سرکاری ڈا کٹرز کے قا ئم کلینکس کو فوری طور پر بند کر نے کا اصو لی فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے
پنجاب بھر کہ سرکاری ہسپتا لوں کی انتظا میہ کو اس سلسلہ میں مرا سلے لکھے جا چکے ہیں15ستمبر تک کلینکس بند نہ کر نے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروا ئی کی جا ئے گی اور ان کی حما ئت میں مظا ہرے کر نے والے ڈا کٹر ز کے خلاف بھی انضبا طی کاروا ئی کی جا ئے گی ذرائع کے مطا بق دیہی علاقوں میں قائم رورل ہلتھ سنٹرز میں بھی کا روا ئی ہو گی سرکاری کا لونیوں میں بغیر کسی ٹیکس ادا کیے مریضوں لو ٹنے والوں کو پر یشا نی کا سامنا۔