بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ میں اردو ٹی وی چینل کا لائسنس نشریات سے پہلے ہی منسوخ،نشریات بند،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے ایک اردو ٹی وی چینل کا لائسنس اس کے نشریات شروع کرنے سے پہلے ہی منسوخ کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام کی تیاری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسی گروپ کے ایک اردو اخبار کے لندن ایڈیشن میں شائع ہونے والے چند مضامین میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن،

افغان طالبان کے رہنما ملا عمر، اورمقبوضہ کشمیر میں برسرِ پیکار کالعدم شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی تعریف کی گئی تھی۔اسی بنیاد پر آفکام نے 18 اکتوبر کو خود اردواخبارکے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اخبار کی انتظامیہ سے اخبار اور ٹی وی کے مابین تعلق سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔اخبار انتظامیہ کو سات نومبر کو ایک اور مراسلہ بھیجا گیا اور آفکام نے اپنے فیصلے میں اوصاف انتظامیہ کی طرف سے 23 اکتوبر اور 10 نومبر کو موصول ہونے والے موقف کا ذکر کیا ہے۔اپنے فیصلے میں آفکام نے کہا کہ ٹی وی چینل کا لائسنس رکھنے والی برطانوی کمپنی مذکورہ اخبار کے پاکستان اور لندن سے شائع ہونے والے اخبار سے قریبی تعلقات ہیں جس میں وہ مضامین شائع ہوئے تھے۔آفکام کے مطابق یہ مواد نفرت انگیزی، جرم، دہشت گردی پر مبنی افعال کے ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے۔  برطانوی میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے ایک اردو ٹی وی چینل کا لائسنس اس کے نشریات شروع کرنے سے پہلے ہی منسوخ کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام کی تیاری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسی گروپ کے ایک اردو اخبار کے لندن ایڈیشن میں شائع ہونے والے چند مضامین میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن، افغان طالبان کے رہنما ملا عمر، اورمقبوضہ کشمیر میں برسرِ پیکار کالعدم شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی تعریف کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…