پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک خبر !ایمبولینس پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ، نوٹس لے لیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور(آئی این پی ) صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں جاکھرانی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے بعد مخالفین نے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت کئی زخمی ہوگئے ہیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں ایمبولینس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو فوری ملزمان گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے غلام شاہ تھانے کی حدود میں آج صبح جاکھرانی قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم ہوا، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کئے جارہا تھا کہ مخالفین نے ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد دونوں گروہ مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کر تے رہے جبکہ ساری صورت حال میں پولیس غائب ہوگئی ہے، شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں ایمبولینس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو فوری ملزمان گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس ضلع میں امن وامان خراب ہوگا اس کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، صوبے میں جنگل کا قانون نہیں کہ دن دہاڑے کسی کو قتل کردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…