جدہ( آن لائن )پاکستانی ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی حجاج کی تدفین قانون کے مطابق مملکت میں کی جائیگی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے حجاج کا تعلق حکومتی گروپ سے نہیں وہ مجاملہ ویزے پر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مملکت آئے تھے۔حج کی ادائیگی کے بعد وہ مدینہ منورہ گئے جہاں سے
مکہ مکرمہ آتے ہوئے خلیص کے قریب انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3حجاج جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق حجاج کے ورثا کو پاکستان اطلاع کروادی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حج کا کہناتھا کہ زخمی حاجی محمد سلمان ولد محمد یونس کی حالت قدرے بہتر ہے انکا علاج جاری ہے۔ حالت بہتر ہوتے ہی انہیں پاکستان روانہ کروا دیا جائیگا۔