شہلا رضا نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی ،ٹوئٹ کرنے کے پیچھے اصل حقیقت کیا تھی؟سب کچھ بتا دیا

3  ستمبر‬‮  2018

کراچی(سی پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے تنقید کا سبب بننے والے ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہلا رضا نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں ان کاکہنا ہے کہ انہوں نے انتخابات کے دوران ایک

سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی تھی جو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہی تھی۔ اس دوران ٹیم کے ہی ایک ممبر نے ان کے ٹوئٹر ہینڈل سے کچھ غیرمناسب ٹوئٹ کیے جو کہ لوگوں میں انتشار کا باعث بنے۔ شہلا رضا نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم ختم کردی ہے اور اب وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود چلائیں گی جبکہ وہ کابینہ اجلاس میں مصروفیت کے باعث ان باتوں سے بے خبر رہیں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کی ان کی معافی قبول کی جائے۔سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضانے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تین جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جس کی وہ کئی مرتبہ شکایت بھی درج کرا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فیس بک پر ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس سے بھی نفرت انگیز اور بیہودہ باتیں لکھی جارہی ہیں، اس کے علاوہ شہلا رضا کے پیروکاروں سے وہ تحائف کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔ شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے نام سے فیس بک پر بنائے گئے تمام جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے اور جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…