جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری وظائف پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبا و طالبات کی تفصیلات جاری ،سب سے زیادہ کس ملک میں پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے سرکاری وظائف پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا و طالبات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ،سب سے زیادہ جرمنی میں 346امریکہ میں 236اور جنوبی کوریا میں 246پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں چین میں سرکاری اخراجات پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعدادصرف76ہے ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 31ممالک میں سرکاری اخراجات پر

پاکستانی طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں فہرست کے مطابق جرمنی کی مختلف یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر 364طلباء و طالبات ایچ ای سی کی جانب سے دئیے جانے والے وظائف پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں دوسرے نمبر پر سب سے زیاد پاکستانی طلباء و طالبات جنوبی کوریا میں246طلباء و طالبات ،امریکہ میں 236،انگلینڈ میں 219فرانس میں 213ہنگری میں 201ملائیشیا میں 188ترکی میں 103اسٹریلیا میں 88چائنہ میں 76،اسٹریا میں 51بیلجیم میں 55،کنیڈا میں 34ڈنمارک میں 17،چیک رپبلک میں 2ہانگ کانگ میں 13آئر لینڈ میں 4،اٹلی میں 60،جاپان میں 2،ہالینڈ میں 34،نیوزی لینڈ میں 60،ناروے میں 2،پولینڈ ،پرتگال اور سنگاپور میں ایک ایک ،سپین میں 55،سویڈن میں 73،سویٹزرلینڈ میں 01اور تھائی لینڈ میں 46طلباء ایچ ای سی کی جانب سے جاری ہونے والے بین الاقوامی تعلیم کے وضائف پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے سرکاری وظائف پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا و طالبات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ،سب سے زیادہ جرمنی میں 346امریکہ میں 236اور جنوبی کوریا میں 246پاکستانی طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں چین میں سرکاری اخراجات پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعدادصرف76ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…