کابل (انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے غیر ملکی پائلٹ سمیت 2 اہلکار ہلاک،3 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا جب
آرمی کا ہیلی کاپٹر افغان صوبے فریاب میں مشن کیلئے اڑان بھر رہا تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ کابل شہر کی مارشل فہیم ملٹر ی اکیڈمی میں پیش آیا۔