منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

باقی وزرا سوچتے ہی رہ گئے، شیخ رشید نے پہل کرتے ہوئے کپتان کے سادگی اور بچت کے اعلانات پر عملدرآمد شروع کر دیا، ایسا کام کر دیا کہ جان کر عمران خان بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا سادگی اور بچت اختیار کرنے کا اعلان، باقی وزرا ابھی سوچ ہی رہے تھے کہ شیخ رشید نے پہل کرتے ہوئے ایسا کام کر دیا کہ جان کر کپتان بھی جھوم اٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقتدار سنبھالتے ہی سادگی اختیار کرنے اور بچت کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں

اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں جبکہ نئی وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزرا کو بچت اختیار کرنے کا وزیراعظم نے حکم دیتے ہوئے پروٹوکول استعمال کرنے سے روک دیا ہےجبکہ وزرا کے بیرون ملک علاج اور دوروں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔عمران خان کی جانب سے ابھی اعلان سامنے آنے کے بعد وزرا س حوالے سے سوچ ہی رہے تھے کہ عمران خان کے اتحادی اور ان کی کابینہ کا اہم حصہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےبغیر پروٹوکول اور جہاز کے بجائے ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر کر کے عمران خان کے سادگی اور بچت کے اعلانات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے ۔ ۔شیخ رشید ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے تو انہیں دیکھ کر مسافر بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کا وزیر ریلوے طیارے میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اس سے ناصرف لوگوں میں ٹرین کے سفر کے رجحان میں اضافہ ہو گا بلکہ خود وزیر ریلوے کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سہولیات مہیا کرنے میں بہت مدد ملے گی۔شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد مشرف دور میں بھی وزیر ریلوے رہ چکے ہیں اور ان کے دور کو ریلوے میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ شیخ رشید نے عمران خان کی کابینہ میں وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریلوے کو دوبارہ سے بام عروج پر پہنچانے کی کوشش کرینگے اور اس حوالے سے 32نئی ٹرینیں چلائی جائینگی جس سے ریلوے کے وسائل میں اضافہ ہو گا اور عوام بہتر انداز میں سفر کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…