اسلام آباد(آن لائن)سابق پارلیمنٹیرینز سے لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کا معاملہ،سی ڈی اے نے سابق پارلیمنٹیرینز سے رہائشیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو خط لکھ دیا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق پارلیمنٹیرینز کو رضاکارانہ طور رہائشیں خالی کرنے کا کہا گیا،کچھ پارلیمنٹیرینز نے رہائشیں خالی نہیں کیں ۔ آج جمعہ کے روز رہائشیں زبردستی خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, ٓپریشن کے دوران وفاقی پولیس اور مجسٹریٹ کی خدمات مہیا کی جائیں ۔