احمدیار(این این آئی) تھانہ احمدیار کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے ٹیلر ماسٹر بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں205/EB میں ٹیلرماسٹر محمد جاوید اکرم گجر دکان پر کپڑے سلائی کررہے تھے کہ چھوٹے بھائی شہزاد اکرم گجر کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی
جس پر شہزاد اکرم نے قینچی کے وارکرکے جاوید اکرم کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ابدی نیند سوگیا قاتل جائے وقوعہ سے فرارہوگیا تھانہ احمدیار پولیس نے لا ش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال محمدنگر منتقل کردیا پولیس نے مقتول کی بیوی ارشاد بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔















































