پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

طویل بیماری کے بعد سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔پاکستان کے لیے 8ٹیسٹ، 79ایک روزہ اور 25ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012میں سری نکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور

بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے  میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھ کر سوچوں گا کتنا مزید کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت ساری لیگزآگئی ہیں، ساڑے چار سال کرکٹ سے دور رہا، لیکن اب کمی پوری کروں گا جب کہ کئی لیگز میں آفر آئی تھیں لیکن بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا تاہم اب فٹ ہوں، آفر آئی تو ضرور کھیلوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اب چیلنج ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم میں جگہ بناوں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…