پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سگریٹ پر سلیب تھری سے قومی خزانے کوکتنے ارب کا نقصان اٹھانا پڑا،تمباکو نوشی سے روزانہ کتنے افراد موت کے منہ میں جاتے ہیں؟ انتہائی سنسنی خیز رپورٹ

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی)ایف بی آر حکام نے اعتراف کیا کہ سگریٹ پر سلیب تھری کی وجہ سے قومی خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ملک میں سگریٹ کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا،سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے ایف بی آر کی ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور سگریٹ پر سلیب تھری متعارف کروانے پر تحقیقات کروانے کی سفارش کردی جمعرات کو سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر کلثوم پروین کی سر براہی میں پالیمنٹ ہاؤس میں

منعقد ایف بی آر نے تمباکو سیکٹر سے ٹیکسوں میں کمی کی تحقیقات پر کمیٹی کو بریفنگ دی ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2016 میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فروخت 56 ارب سگریٹس سے کم ہوکر 30 ارب ہوگئی تھی2017میں تمباکو سیکٹر سے 74 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا 2018میں تمباکو سیکٹر سے 88 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ تمباکو سیکٹر سے 2017 میں ریونیو کم ہوا ہے. اس کی کیا وجوہات ہیں ؟ کیا ایف بی آر نے اس بات کا جائزہ لیا ہے جس پر ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سگریٹ کی ڈبی پر 33 روپے ٹیکس عائد کردیا گیا تھا 2016 میں سگریٹس کی فروخت میں بھاری کمی ہوئی تھی ملک بھر میں جعلی سگریٹس کی بھر مار تھی جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ایف بی آر کی نالائقی ہے کہ ریونیو اکٹھا نہیں کررہا ہے ایف بی آر نے تیسرا سلیب بھی متعارف کرایا مگر ناکام ہوگیا کمیٹی وہ اسکینڈل سامنے لائے گی کہ تیسرا سلیب کیسے متعارف کرایا گیا انہوں نے کہا کہ یہ کھربوں روپے کا معاملہ ہے, تحقیقات ضروری ہیں اور ملوث افراد کیخلاف ایکشن بھی لیا جائیگا ، سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی اس کی تحقیقات کرچکی ہے تیسرے سلیب کی وجہ سے

ایف بی آر کی آمدن 60 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے اور سگریٹ کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ملک میں تمباکو نوشی میں بھاری اضافہ ہوا ہے پناہ کے نمائندوں نے خصوصی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمباکو سیکٹر کے لیے تیسرے سلیب کی وجہ سے 30 ارب روپے کا نقصان ہوا ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مہنگے برانڈز سستے کردیے تھے اس سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منافع میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ برس سگریٹس کی پیداوار میں 97 فیصد ہوا ہے تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر روز 300 افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…