بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندار نے 12 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا کردی،بچے کے جسم کا کون سا حصہ کاٹ دیا؟ انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخو پورہ (آ ئی این پی)مومن پورہ میں بھینسوں کو چارہ نہ ڈالنے پر زمیندارنے 12 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا کردی،نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے مومن پورہ میں بھینسوں کوچارہ نہ ڈالنے پر با اثر زمیندارنے تیز دھار کلہاڑے سے 12 سالہ بچے نادرکے پا ؤں کی انگلیاں کاٹ دیں، متاثرہ بچہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب زمیندار نے اسے بھینسوں کو چارہ ڈالنے کا کہا تو اس نے کہا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چارہ ڈال دے گا جس کے بعد زمیندار نے کچھ نہ دیکھا

اورتشدد کرنا شروع کردیا۔متاثرہ بچے کی ماں نے کہا کہ نادر6 بھائی بہنوں میں سب سے بڑا اورگھرکا واحد کفیل ہے، بیٹے کو 6 روزحویلی میں بند رکھا اور کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر زمیندار نے گھر بھیجا۔دوسری جانب سیاسی اثرورسوخ کے باعث پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جب کہ زمیندارکی جانب مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے ماں کو با اثرزمیندارسے معافی مانگنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…