کراچی(آئی این پی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے حلیم عادل شیخ کا نام پیش کردیاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو بنی گالہ میں طلب کیا گیا تھا جس میں سندھ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ایم پیز بنی گالہ میں موجو دتھے۔بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت نو منتخب اراکین کا اجلاس ہوا
جس میں صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور صوبائی اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کا نام بطور اپوزیشن لیڈر فائنل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کے نام کا اعلان اجلاس میں کریں گے۔